Skip to main content

تہہ در تہہ

تہہ در تہہ

الجبرا کے ماہر لڑکے
تمہارے نزدیک ایکس فقط ایک مُتغیر ہے
ہائے! تُم “ایکس” کی قیمت نہیں جانتے!
خواہشوں کو مجبوریوں پر
تقسیم کرنے والے لڑکے کا دُکھ جانتے ہو؟
المیہ تو یہ ہے کہ
تھیسس لکھنے والے کو فرسٹ ایڈ نہیں آتی!

کمپیوٹر کی پروگرامنگ ٹھیک ہے، مگر
کیا تُم میسج پڑھ کے نکلنے والے آنسوؤں کو ڈی کوڈ کر سکتے ہو؟
 یا پھرکنٹرول شفٹ دبا کے
ساری یادیں ڈلیٹ ہو جاتی ہیں؟

زمین سے مریخ تک ماپنے والے
خیرات لے کر اُٹھائے گئے دو قدموں کے درمیان
کتنے نوری سال کا فاصلہ ہوتا ہے؟

گاؤں سے امّاں جب کال پہ 
“ہیلو” کہتی ہے 
اس لفظ کی تاثیر کتنی ٹھنڈی ہے
حکمت میں کہاں لکھا ہے؟

ماسٹر کی ڈگری لینے والے کو
ٹریفک کے قوانین
یا ایمرجنسی ایگزٹ
بلکہ خوش رہنے کے اصول کہاں پڑھائے جاتے ہیں؟
دُکھ “سُننے” کی مشق کب کروائی جائے گی؟

بلاک ہونے کا صدمہ
میں تو سہہ گیا ہوں
روبوٹ سہہ پائے گا؟

کس فریکونسی سے رویا جائے
کہ چاند پہ چرخہ کاتنے والی بڑھیا
کام چھوڑ کے روٹی پکانے لگ جائے؟

ڈاکٹر، تمہاری ایلوپیتھی میں
دماغی قبض کا علاج کیا ہے؟

ماہر نفسیات!
تم جھولتی ہوئی “مُسکراتی“ لاش کو دیکھ کر
بلاک ہوئے نمبر پہ وصیت بھیج سکتے ہو؟

جن بچوں کے نام ہم نے سوچے تھے
اب کون سی جماعت میں پڑھتے ہوتے؟
کفن میں جیب کا نہ ہونا تو سمجھ آتا ہے
نکاح نامے میں محبت کا خانہ کیوں نہیں ہے؟

یار تُم نے کتابیں پڑھی ہیں
اور اُن میں فقط “لفظ”پڑھے ہیں
تہہ در تہہ چہرے بھی پڑھتے تو اچھا تھا...
🍁🍂

سہیل کاہلوں

Comments

Popular posts from this blog

Fall of Adam and Eve

John Milton's chef d'oeuvre, Paradise Lost , the greatest epic (arguably!) written so for in the world, has significance of a universal level in more ways than one. First, because it concerns the entire scheme of Creation from its very dawn to the Day of Judgement, and even after. The human element can never be overlooked in this connection, since it is man, primarily, who has had to face the stigma in the form of Fall from Grace (though redeemed afterwards), and who has to encounter rigours of life on this planet earth. Second because the never-failing concept of Sin, Repentance and Redemption is there to stay till the very last. Third, because the stratagem God has in perspective does have to come into effect, come what may be. Moreover because the ground realities never change in this world of change and decay, and because man has to compromise with these facts, even at the cost of his liberty __ and innocence. As we proceed with the action narrated at length thr...

What makes you happy? #Nature_is_Beautiful #Serenity #Natural_Phenomena

via IFTTT

اپنے جیسوں کے لیے ایک نظم

اپنے جیسوں کے لیے ایک نظم                 ................. میں بے عمل تو سدا سے تھا پر میں بے عقیدہ کبھی نہیں تھا پلٹ کے دیکھوں تو عمر بھر میں کسی بہت ہی بڑی ،بہت ہی بڑی حقیقت کو میرا دل بھی یہ وسوسہ زاد میرا دل بھی ہمیشہ حق الیقین کی طرح جانتا تھا گمان آباد کا یہ ساکن یقین کو عشق مانتا تھا میں اس حقیقت کی سرحدوں سے کبھی بھی واقف نہیں رہا ہوں میں اپنی لا علم آگہی خوب جانتا ہوں یہ وہ حدیں ہیں جو میری حد سے بہت ورا ہیں مگر یہ احساس جاگزیں تھا یہاں کوئی ہے جو اس جہاں میں مرے لیے ہے  کہیں کوئی ہے جو میری مٹی کو پالتا ہے کوئی بہت ہی قریب ہستی جو کائناتوں کے پار سے مجھ کو دیکھتی ہے اس ایک ہستی پہ میرا ایقان کل بھی تھا اور یہی مری جان آج بھی ہے خدائے واحد پہ میرا ایمان آج بھی ہے تمام اسباب ساری کڑیوں کو دیکھ کر بھی میں ایک غیبی مدد کو نادیدہ دیکھتا تھا مرے جلو میں وہ غیر مخلوق ہاتھ رہتا ہمیشہ جو میرے ساتھ رہتا میں گرچہ اس لمس سےکبھی آشنا نہیں تھا مگر یہ احساس تھا مجھے بھی کہ زندگی کے ہر ایک پل میں مری کسی ساعتِ عمل میں وہ ہاتھ مجھ سے جدا نہی...