Skip to main content

مجھے مار دیجیے

‎کافر ہوں، سر پھرا ہوں، مجھے مار دیجیے
‎میں سوچنے لگا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎ہے احترامِ حضرتِ انسان میرا دیں
‎بے دین ہو گیا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎میں پوچھنے لگا ہوں سبب اپنے قتل کا
‎میں حد سے بڑھ گیا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎کرتا ہوں اہلِ جبہ و دستار سے سوال
‎گستاخ ہو گیا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎خوشبو سے میرا ربط ہے، جگنو سے میرا کام
‎کتنا بھٹک گیا ہوں! مجھے مار دیجیے

‎معلوم ہے مجھے کہ بڑا جرم ہے یہ کام
‎میں خواب دیکھتا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎زاہد، یہ زہد و تقویٰ و پرہیز کی روش
‎میں خوب جانتا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎بے دین ہوں، مگر ہیں زمانے میں جتنے دین
‎میں سب کو مانتا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎پھر اس کے بعد شہر میں ناچے گا ہُو کا شور
‎میں آخری صدا ہُوں، مجھے مار دیجیے

‎میں ٹھیک سوچتا ہوں، کوئی حد مرے لیے
‎میں صاف دیکھتا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎یہ ظلم ہے کہ ظلم کو کہتا ہوں صاف ظلم
‎کیا ظلم کر رہا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎میں عشق ہوں، میں امن ہوں، میں علم ہوں، میں خواب
‎اک درد لادوا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎زندہ رہا تو کرتا رہوں گا ہمیشہ پیار
‎میں صاف کہہ رہا ہوں مجھے مار دیجیے

‎جو زخم بانٹتے ہیں، انہیں زیست پہ ہے حق
‎میں پھول بانٹتا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎ہے امن شریعت، تو محبت مرا جہاد
‎باغی بہت بڑا ہوں، مجھے مار دیجیے

‎بارود کا نہیں، مرا مسلک درود ہے
‎میں خیر مانگتا ہوں، مجھے مار دیجیے

Comments

Popular posts from this blog

Fall of Adam and Eve

John Milton's chef d'oeuvre, Paradise Lost , the greatest epic (arguably!) written so for in the world, has significance of a universal level in more ways than one. First, because it concerns the entire scheme of Creation from its very dawn to the Day of Judgement, and even after. The human element can never be overlooked in this connection, since it is man, primarily, who has had to face the stigma in the form of Fall from Grace (though redeemed afterwards), and who has to encounter rigours of life on this planet earth. Second because the never-failing concept of Sin, Repentance and Redemption is there to stay till the very last. Third, because the stratagem God has in perspective does have to come into effect, come what may be. Moreover because the ground realities never change in this world of change and decay, and because man has to compromise with these facts, even at the cost of his liberty __ and innocence. As we proceed with the action narrated at length thr...

What makes you happy? #Nature_is_Beautiful #Serenity #Natural_Phenomena

via IFTTT

اپنے جیسوں کے لیے ایک نظم

اپنے جیسوں کے لیے ایک نظم                 ................. میں بے عمل تو سدا سے تھا پر میں بے عقیدہ کبھی نہیں تھا پلٹ کے دیکھوں تو عمر بھر میں کسی بہت ہی بڑی ،بہت ہی بڑی حقیقت کو میرا دل بھی یہ وسوسہ زاد میرا دل بھی ہمیشہ حق الیقین کی طرح جانتا تھا گمان آباد کا یہ ساکن یقین کو عشق مانتا تھا میں اس حقیقت کی سرحدوں سے کبھی بھی واقف نہیں رہا ہوں میں اپنی لا علم آگہی خوب جانتا ہوں یہ وہ حدیں ہیں جو میری حد سے بہت ورا ہیں مگر یہ احساس جاگزیں تھا یہاں کوئی ہے جو اس جہاں میں مرے لیے ہے  کہیں کوئی ہے جو میری مٹی کو پالتا ہے کوئی بہت ہی قریب ہستی جو کائناتوں کے پار سے مجھ کو دیکھتی ہے اس ایک ہستی پہ میرا ایقان کل بھی تھا اور یہی مری جان آج بھی ہے خدائے واحد پہ میرا ایمان آج بھی ہے تمام اسباب ساری کڑیوں کو دیکھ کر بھی میں ایک غیبی مدد کو نادیدہ دیکھتا تھا مرے جلو میں وہ غیر مخلوق ہاتھ رہتا ہمیشہ جو میرے ساتھ رہتا میں گرچہ اس لمس سےکبھی آشنا نہیں تھا مگر یہ احساس تھا مجھے بھی کہ زندگی کے ہر ایک پل میں مری کسی ساعتِ عمل میں وہ ہاتھ مجھ سے جدا نہی...