انسان عظیم ہے اس میں شک نہیں؛ مگر انسان مکمل نہیں ہے، بس یہی اس کا عظیم المیہ ہے. اس کی عظمت کے گن ہر کوئی گاتا ہے، مگر اس کے نامکمل ہونے کا احساس کسی کو نہیں ہے، حالانکہ یہ المیہ اس کی عظمت پر بھاری ہے. دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیے، شکستہ دل انسانوں کے جم غفیر ملیں گے. خوب صورت کپڑوں کے نیچے غلیظ جسم اور صحت مند چہروں کے سینے میں ٹوٹے ہوئے دل؛ فرد بھی اداس ہے اور انبوہ بھی ... جس کے ہاتھ میں سب کچھ ہے، وہ جھولی بھی بھرنا چاہتا ہے؛ اور جس کی جھولی بھری ہوئی ہے، اس کی آنکھ میں بھوک ہے. جس کی آنکھ میں بھوک نہیں ہے، اس کی روح سوگ وار ہے. دکھ ہم ازل سے ساتھ لائے ہیں.
(رحیم گل کی شہرہ آفاق ناول "جنت کی تلاش" سے اقتباس)
Comments
Post a Comment